ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع انتظامیہ کے زیراہتمام 22فروری کو گوکرن بیچ پر پتنگ بازی کا مقابلہ

اترکنڑا ضلع انتظامیہ کے زیراہتمام 22فروری کو گوکرن بیچ پر پتنگ بازی کا مقابلہ

Mon, 17 Feb 2020 18:37:10    S.O. News Service

کاروار:17؍فروری(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام 22فروری کی دوپہر 2بجے سے شام 6بجے تک کمٹہ ، گوکرن کے مین بیچ پر صفائی پیغام دینےو الے موضوع پر ’ پتنگ بازی ‘مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے ضلع انتظامیہ نے پریس ریلیز جاری کی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایاگیا ہےکہ پتنگ بازی کا مقابلہ صفائی کے پیغامات پر مشتمل ہوگا۔ مقابلےمیں جیت حاصل کرنے والوں کو 5000روپئے پہلا، 3000روپئے دوسرا اور 1000روپئے تیسرا انعام دیا جائے گا۔ جو بھی پتنگ بازی مقابلے میں حصہ لینےکے خواہش مند ہیں ان سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ 21فروری کی شام 30-05بجے تک کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں اپنا نام رجسٹر کرائیں۔مقابلےکے سلسلے میں زائد جانکاری کے لئے 9008118096پر رابطہ کرنے کہا گیا ہے۔


Share: